ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملے بل گیٹس، اتر پردیش میں سرمایہ کاری پر بحث

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملے بل گیٹس، اتر پردیش میں سرمایہ کاری پر بحث

Sat, 18 Nov 2017 00:04:49    S.O. News Service

لکھنؤ ،17؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مائیکروسافٹ کے بانی اور بل اینڈ ملڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے جمعہ کو لکھنؤ میں ملاقات کی۔یہ ملاقات وزیر اعلی کے دفتر میں ہوئی۔اس دوران اتر پردیش میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔ریاستی حکومت اور ملڈا اینڈ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان سال 2012 میں تعاون کو لے کر ایک معاہدہ ہوا تھا۔اس معاہدے کی مدت اسی سال ختم ہو رہی ہے۔45 منٹ تک جاری رہی ان کی ملاقات میں گیٹس نے وزیر اعلی سے ریاست میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی اور ساتھ ہی کہا کہ وہ مفاد عامہ کے دیگر کاموں میں بھی ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں۔خاص طور پر انہوں نے صحت، تعلیم، صفائی مہم، غذائی قلت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے میدان میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔چیف سکریٹری اطلاعات و سیاحت اونیش اوستھی نے کہا کہ وزیر اعلی نے بل گیٹس کو بتایا کہ اس بار صوبے میں 92لاکھ بچوں کو انسیفیلائٹس کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بل اینڈ ملڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ 5سال کے ایم او یو پر دستخط کیا تھا، لیکن اس وقت موجودہ حکومت اپنی شرطوں پر کچھ اور کام کی بھی ان سے توقع رکھتی ہے، جس پر بات چیت ہوئی ہے۔اوستھی نے کہا کہ بل گیٹس نے کہا کہ انڈین میڈیکل ریسرچ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر وہ مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔گیٹس نے یقین دلایا کہ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کلالج واقع ریجنل ویکٹر ڈیزیز سینٹر کو مضبوط کرنے میں وہ تعاون کریں گے۔غور طلب ہے کہ گیٹس کے ادارے بل اینڈ ملڈا گیٹس فاؤنڈیشن اترپردیش میں پہلے ہی کام کر رہا ہے۔گیٹس کے آنے کے ایک ہفتے پہلے ان کی تنظیم کے نمائندے پرشانت شکلا نے چیف سکریٹری راجیو کمار سے ملاقات کر کے ایک ایک نکات پر بات چیت کی تھی۔فاؤنڈیشن کی خواہش روزگار کے مواقع بھی فراہم کرانا ہے۔


Share: